• نومبر 29, 2022

کراچی :سی ٹی ڈی کا ایکشن، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

کراچی: سی ٹی ڈی کے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا، سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد ،اشعر خان، عرفان اور مولا بخش شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ رات گئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا، تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امیشا پٹیل نے عمران عباس کیساتھ تعلقات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

Read Next

سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے شواہد تلاش کر لئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔