• نومبر 1, 2020

کراچی سوک سینٹرمیں فائرنگ، کےڈی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

کراچی سوک سینٹر میں فائرنگ سے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی جاں بحق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ بلڈنگ کے تیسرے فلور پر کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سوک سینٹر پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والے وسیم رضا کے ایک گولی پیر اور دوسری گولی ہاتھ میں لگی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی لڑائی کا نتيجہ لگتا ہے، جائے وقوع سے پستول تحويل ميں لے ليا گيا۔

سوک سینٹر میں 14 ماہ پہلے بھی سوک سينٹر ميں فائرنگ سے ملازم جاں بحق ہوا تھا جبکہ گزشتہ سال جولائی ميں ايس بی سی اے کے دفتر ميں فائرنگ ہوئی تھی۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘بچوں کو سکول آمد پر خوش آمدید، تعلیمی اداروں میں ضروری احتیاط ہر صورت کریں’

Read Next

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے