• ستمبر 23, 2021

کراچی سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی میں توسیع کر دی

کراچی: کراچی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر عائد سفری پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کردی ہے، ان ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کیلئے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کی گئی ہے، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کیٹگری سی میں بنگلہ دیش ،ایران ،عراق ،نیپال، جنوبی افریقہ سمیت پندرہ ممالک شامل ہیں، کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا ،مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کیخلاف مضبوط کیسز ہیں، سیاست چھوڑ کر وکیلوں سےمشورہ کریں: فواد چودھری

Read Next

امریکا کی افغانستان میں طویل ترین جنگ ختم، آخری فوجی بھی کابل سے نکل گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے