• ستمبر 20, 2021

کراچی: سندھ رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے کیماڑی کے علاقے ریلوے کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی ریلوے کالونی میں رینجرز اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد رضوان اور محمد سہیل کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان سچل گوٹھ سے نجی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے منشیات کیماڑی میں لاکر سپلائی کرہے تھے جنہیں انٹیلی جنس معلومات پر گرفتار کر کے انکے قبضے سے 12 کلو چرس اور نجی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس برآمد کرلی گئی، محمد رضوان اس سے پہلے بھی منشیات فروشی کے کیس میں جیل جاچکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کے جلد بازی میں انخلاء سے سکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے: اشرف غنی

Read Next

کورونا کا زور: مزید 67 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3582 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے