• نومبر 25, 2020

کراچی سرکلر ریلوے کیس:سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور ریلوے کو توہین عدالت کا نوٹسز جاری کردیئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سندھ حکومت اور ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کے نوٹسز میں استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا، محکمانہ خط بازی کی گئی لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا، سیکریٹری ریلوے اور چیف سیکریٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی سرکلر ریلوے کیوں فعال نہیں ہوئی، اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی، سب کو بلائیں گے، ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے، ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ سندھ کو بھی طلب کریں گے۔ عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم اورنگزیب کو صبح شام شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا ہے،شہباز گل

Read Next

پلاٹ الاٹمنٹ کیس:لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے