• جولائی 28, 2021

کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی:  کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، پولیس نے گارڈ سے چھینی گئی رائفل اور پسٹل برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے بعد کمپنی کے گارڈ سے رائفل چھین کر فرار ہوئے تھے، پولیس نے اطلاع ملنے پر تعاقب کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ایک ملزم نے قریبی گھر میں داخل ہوکر خاتون کو یرغمال بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے گھر میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بشیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستانی فلم ’’میڈم ای پرابلم‘‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

Read Next

پشاور: گھر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے