• جولائی 28, 2021

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

کراچی:رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے ضلع جنوبی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، 2 کاریں اور 94 کلو سے زائد منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان خیال محمد، عبدالحمید، زرنواز، عرفان اور ذاکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کوئٹہ اور گوادر سے منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، 2 کاریں اور 94 کلوسے زائد منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قربانی کے لیے مزید 50 ہزار جانورکراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے

Read Next

نیو یارک میں بارشوں سے سیلابی صورت حال، معمولاتِ زندگی متاثر، مزید بارشوں کی پیشگوئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے