• اکتوبر 22, 2021

کراچی: جوڑیا بازار کے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب، مقدمہ درج

کراچی: کراچی میں جوڑیا بازار کے تاجر سے دو نامعلوم ملزمان کی جانب سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے جوڑیا بازار کے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ، بھتے کی پرچی تاجر کو اس کی رہائشگاہ پی ایس ایچ ایز میں پہنچائی گئی، واقعے کا مقدمہ تاجر کی مدعیت میں فیروزآباد تھانہ میں درج کر لیا گیا۔

متن کے مطابق دو نامعلوم ملزمان گھر پر ڈرائیور کو لفافہ دے کر گئے، لفافے میں 2 نائن ایم ایم کی گولیاں اور ایک خط موجود تھا۔ پولیس کے مطابق خط میں تاجر سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوحہ مذاکرات میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی، امریکہ

Read Next

تیونس میں صدر کے اقتدار پر مکمل قبضے کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے