• اگست 2, 2021

کراچی: تین بچوں کی پر اسرار موت، ماں ہی قاتل نکلی، پولیس نے گرفتار کر لیا

کراچی:  شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں پر اسرار طور پر تین بچوں کی اموات کا کیس حل ہو گیا، بچوں کی ماں ہی قاتل نکلی، پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ عرصہ قبل گلستان جوہر میں تین بچوں کی پراسرار اموات ہوئی تھی، تینوں بہن بھائیوں کی عمر دس سال سے کم تھیں، ماں نے دعوی کیا تھا کہ گھر میں کیڑا مار دوا لگائی تھی جس سے بچوں کی اموات ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کا باپ لاہور سے آیا تو اس نے بھی ماں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا، واقعے کا مقدمہ بچوں کے والد کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ماں ہی بچوں کی قاتل ہے، ملزمہ نورین کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ پر بار بار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے :نادیہ خان

Read Next

کیا آپ کے فون کی بیٹری اور انٹرنیٹ ڈیٹا جلد ختم ہوتا ہے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے