• جون 14, 2021

کراچی: تلخ کلامی پر شوہر نے فائرنگ کر دی، بیوی جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف حسن پنہور گوٹھ میں گھر میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد جمع کئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات مقتولہ کے شوہر نے کی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد 3 فائر کرکے اپنی اہلیہ کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد سے ملزم گل محمد فرار ہے تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا کے واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد درج کیا جائیگا۔ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے یا کچھ اور ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کے بعد کیس کو آگے بڑھایا جائیگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کاش ہم میں عقل آ جائے اور ہم دُنیا بچا لیں:ثمینہ پیرزادہ

Read Next

قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے