• جولائی 28, 2021

کراچی: بینک کے باہر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

کراچی: عوامی کالونی کورنگی صنعتی ایریا میں بینک کے باہر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی ڈاکو سمیت 3 فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے بینک میں داخل ہوئے تھے، مسلح ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بنایا، گارڈ سے اسلحہ چھین لیا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں بلوچ کا کہنا تھا کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، ڈاکووں نے باہر نکلتے ہی پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، زخمی ڈاکو سمیت 3 بینک کے عقبی دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناٹنگھم: پہلا ٹی 20، پاکستان اور انگلینڈ کل مد مقابل ہوں گے

Read Next

عمران خان پر نواز شریف کا نام سن کر ہی کپکپی طاری ہوجاتی ہے: مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے