• جنوری 28, 2022

کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری قتل، ملزمان فرار

کراچی: کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مزاحمت پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہری ویربھان نے نجی بینک سے تین چیک کیش کرائے، وہ 73 لاکھ روپے لے کر بینک سے نکل کر گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے روک کر رقم چھین لی۔ مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا،،ویر بھان زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

لوٹ مار کے وقت مقتول کا چھوٹا بھائی بھی اس کے ساتھ تھا، مقتول کلفٹن کا ہی رہائشی تھا۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

Read Next

چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کا راز فاش ہو گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے