• ستمبر 26, 2021

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں سابق شوہر 20 سالہ رمشہ پر تیزاب پھینک کر فرار

کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابق شوہر بیس سالہ رمشہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ ناگن چورنگی میں خاتون اور سابق شوہر نے ایک دوسرے پر تیزاب پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔

کراچی میں تیزاب پھینکنے کے دو واقعات سامنے آگئے۔ بلدیہ ٹاون سعید آباد میں ملزم ذیشان نے سابقہ بیوی رمشہ پر تیزاب پھینک دیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق رمشہ انتالیس فیصد جھلس گئی ہے، رمشا کے والدین کے مطابق دو سال قبل ذیشان سے رمشہ نے کورٹ میرج کی تھی، ایک سال بعد طلاق ہوگئی۔ ذیشان طلاق کے بعد بھی رمشہ کو تنگ کرتا تھا۔

نیو کراچی ناگن چورنگی پرخاتون شبانہ نے سابقہ شوہر عثمان کو گھر بلا کر مبینہ طور پر تیزاب سے جلا ڈالا، زیر علاج زخمی عثمان نے پولیس کو بیان دیا کہ شبانہ سے ایک سال قبل شادی ہوئی، شادی کے بعد بھی شبانہ سابق شوہر سے ملتی تھی۔ اس وجہ سے طلاق دیدی تھی۔

دوسری طرف شبانہ نے عثمان پر تیزاب پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی شبانہ کا بیان ریکارڈ کیا جانا باقی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: خواتین سے دست درازی کی ایک کے بعد دوسری ویڈیو، شہری پریشان

Read Next

سرسبز پاکستان کے جنگلات کے محافظ ہمارے ہیرو ہیں: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے