• جولائی 6, 2022

کراچی بلاول ہاؤس کا پیٹ پال رہا،سندھ میں مافیا ناکے لگائے بیٹھا ہے:فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی بلاول ہاؤس کا پیٹ پال رہا ہے ،سندھ میں جگہ،جگہ مافیا ناکے لگا کربیٹھا ہے، صوبے کے کسان کوحق دلانے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی میں میگا منصوبے زیر تعمیر ہیں،کراچی توبلاول ہاؤس کا بھی پیٹ پال رہا ہے لیکن ان کے پیٹ نہیں بھرتے،سندھ حکومت کی کسان دشمن پالیسیاں ہیں، نہروں کے بند کوتوڑکروڈیروں کوپانی دیا جاتا ہے۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے کسان کوحق دلانے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے،سندھ میں گندم چوہے کھاجاتے ہیں ،یہ کونسے چوہے ہیں جوبلاول ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں،این ایف سی کا پورا شیئردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکئی کی فصل میں18فیصد اضافہ ہوا،وفاق سندھ کے کسان کوان کا حق دلانے کے لیے ہروہ اقدام اٹھائے گا جبکہ گرین لائن،کے فور،سرکلرریلوے،کراچی کورویڈور،نالوں کی صفائی،سڑکیں وفاق بنارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سردیوں میں گیس بحران کی وجہ ملک میں اس وقت دو سرکٹ کا چلنا ہے:حماد اظہر

Read Next

سینیٹر سرفراز بگٹی کا پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔