• اکتوبر 27, 2020

کراچی: بارش کے نتیجے میں حادثات، دیوار گرنے، کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں طوفانی بارش کے سپیل نے تباہی مچا دی، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں تین بچوں سمیت 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ محمود آباد ہل ٹاپ نالے میں تین بچے ڈوب گئے، ہنگامی صورتحال کے باعث صوبے میں آج عام تعطیل ہے۔

شہر قائد کے کئی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تا حال نہ ہوسکی، ڈیفنس اور کورنگی کراسنگ تاحال زیر آب ہیں، طوفانی بارش سے نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانچ سے سات فٹ تک پانی جمع ہوا، دکانوں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی فرنیچر خراب ہوگیا۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ نیا ناظم آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن نے ریسکیو آپریشن کیا، گھر کی چھتوں پر پناہ گزیں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔ قائد آباد گلشن حدید، گلشن معمارمیں بجلی کی بندش کو 24 گھنٹے گزر گئے۔ شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، شمسی سوسائٹی سمیت متعدد علاقے بھی متاثر ہیں، شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز پانی میں پھنس جانے والی بے شمار گاڑیاں اب بھی موجود ہیں۔ پانی کے باعث لوگ گاڑیاں سڑک پر ہی چھوڑ گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری

Read Next

پنجاب: مختلف علاقوں میں بارش، حادثات میں 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے