• ستمبر 23, 2021

کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ 2دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد

کراچی: کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگروں کو گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں، دونوں دہشتگردوں نے افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں، گرفتار دہشتگرد اغواء برائے تاوان سمیت متعداد وارداتوں میں ملوث تھے۔

دہشتگرد امیر زادہ عرف مخلص نے 2001 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی ، دہشتگرد حال ہی میں افغانستان سے آئے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو بیٹی کی خواہش

Read Next

لاہور میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید، سی سی پی او کا نوٹس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے