• اکتوبر 31, 2020

کراچی: آغا سراج درانی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی:ڈیفنس میں آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈیفنس فیز 5 خیابان تنظیم میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھاجب کہ گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کے الیکٹرک کو اضافی گیس ملنے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری

Read Next

کشمیری شہدا کے لہو کا قطرہ بھی معاف نہیں کیا جائے: ترجمان پاک فوج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے