• دسمبر 5, 2021

کراچی:کار پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت 3 زخمی

کراچی : شہر قائد میں کارپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب کار پر فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے پسند کی شادی کرنے والا وسیم جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ کوثر سمیت دو افراد منیر اور نصیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار سوار عدالت سے واپس جارہے تھے جبکہ گاڑی پر فائرنگ مقتول وسیم سے پسند کی شادی کرنے والی کوثر کے والد ، بھائی اور دیگرافراد نے کی۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، واقعہ میں جاں بحق وسیم کا تعلق جتیال اور خاتون کوثر کا بروہی برادری سے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، داماد نے سسر کو 2 بیٹوں سمیت قتل کر دیا

Read Next

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 6 افراد جان سے گئے، 216 نئے مریض رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے