• جنوری 19, 2021

کراچی:سانحہ مچھ کيخلاف دھرنے،جھڑپ کےدوران موٹرسائیکلیں نذرآتش

کراچی میں سانحہ مچھ کيخلاف 25 سے زائد مقامات پراحتجاج اور دھرنےجاری ہیں۔شاہ فیصل اور ڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں 6 موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔شہر میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پردیا گیا ہےجبکہ ناتھا خان،کالونی گیٹ،کامران چورنگی،جوہرموڑپراحتجاج جاری ہے۔

کراچی میں جمعہ کی صبح شاہ فیصل ڈرگ روڈ کےقريب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نےملٹری کٹ کو بند کرنے کی کوشش کی تھی،اس دوران مظاہرین اورشہریوں میں جھگڑا ہوا۔پولیس نےموقع پرپہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

اس کےعلاوہ جمعہ 8 جنوری کو کراچی میں نمائش چورنگی،کامران چورنگی،ناتھاخان،شاہ فيصل ميں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔جوہرموڑ،اسٹار گيٹ اور صفوراچورنگی پرٹریفک کی روانی احتجاجی دھرنے کے باعث متاثر ہوئی ہے۔ملير15،سرجانی خداکی بستی اوراسٹيل ٹاؤن پر دھرنا دیا جارہا ہے۔

اس کےعلاوہ نيپا پل،پاور ہاؤس،سفاری پارک،ناظم آباد نمبر ایک اور ناتھ ناظم آباد میں فائيواسٹارپردھرنا دیا گیا ہے۔گلبرگ،انچولی،عائشہ منزل،بورڈآفس اورناظم آبادچورنگی پردھرناجاری ہے جبکہ کےڈی اے فليٹس،ناگن چورنگی،ضياءالدين،پيپلزچورنگی،ٹاورچوک پردھرنا دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سےعوام کومتبادل راستےاختیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔راستے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ايمبولينسز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض کہتے ہیں کہ مظاہرين احتجاج کے دوران ایمبولینسز کو راستہ ديں تاکہ وقت پراسپتال پہنچ سکيں۔

اتوارکوبلوچستان کے پہاڑی علاقہ مچھ میں کوئلہ کان میں مزدوری کرنے والے 10 افراد کو نامعلوم دہشت گردوں نے اغوا کیا اور بعد میں ان کے گلے کاٹ کر لاشیں پھینک دیں۔ داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپورٹس سٹی کے آئیڈیا کو وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

Read Next

پاکستانیوں کی افسوسناک خبر۔۔۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔۔ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے