• اپریل 16, 2021

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی 659 رنز پر اننگز ڈکلیئر، پاکستان نے ایک وکٹ پر 8 رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا، نیوزی لینڈ نے 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، پاکستان نے ایک وکٹ پر 8 رنز بنا لیے، کیویز برتری ختم کرنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں۔

ہنری نکولس کے 157 اور ڈارئل مچل کے ناٹ آؤٹ 102 رنز کی بدولت چھ وکٹ پر ٹوٹل جب چھ سو انسٹھ رنز تک پہنچا تو اننگز ڈکلیئر کر دی گئی۔

تین سو باسٹھ رنز کے خسارے سے قومی بلے باز دوسری اننگز میں اِن ایکشن ہوئے، اوپنر شان مسعود پھر ناکام، بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر آٹھ رنز بنا لیے، قومی ٹیم کو کیوی برتری ختم کرنے کےلیے مزید تین سو چون رنز بنانا ہوں گے۔ اوپنر عابد علی 7 ، نائٹ واچ مین محمد عباس ایک رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پانچواں ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ اے نے پاکستان شاہینز کو 20 رنز سے ہرا دیا

Read Next

قائداعظم ٹرافی فائنل: حسن علی کی طوفانی سنچری کے باوجود سینٹرل پنجاب اور پختونخوا میں میچ ڈرا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے