• نومبر 1, 2020

کرائسٹ چرچ سانحے کے دہشت گرد کو سزا دینے کیلئے نیوزی لینڈ میں سماعت جاری

کرائسٹ چرچ:سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے 51 مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کو سزا دینے کے سماعت جاری ہے۔

شہید حاجی محمد داؤد نبی کے بیٹے احد بنی نے عدالت میں دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کو درشت لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ڈرپوک ہو، اسی لیے نہتے لوگوں کو مارا۔ جہنم کی آگ تمہاری منتظر ہے، تم ایک بد کردار شخص ہو۔

مقدمے کی سماعت کے دوران 60 سے زائد افراد بیانات قلم بند کروا رہے ہیں، چند افراد تو بیرون ملک سے سفر کرکے نیوزی لینڈ پہنچے ہیں۔ کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ کے جج کو اختیار حاصل ہے کہ وہ دہشت گرد کو بغیر کسی پیرول کے 17 سال قید کی سزا دے سکے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکہ میں سیاہ فام شخص پر فائرنگ کیخلاف پرتشدد مظاہرے جاری، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

Read Next

پاکستان کی کرکٹ پر داغ، سپاٹ فکسنگ سکینڈل کو 10 سال ہو گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے