• فروری 28, 2021

کترینہ کیف کو اپنی شادی سے زیادہ کس کی شادی کی فکر ستانے لگی

ممبئی :بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے وکی کوشال کے ساتھ تعلقات کی خبریں کافی دنوں سے زیر گردش ہیں۔ لیکن اب یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ وکی کوشال نے اپنے بھائی کے لئے کترینہ کیف کی چھوٹی بہن کو پسند کرنا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشال اپنے رشتے سے پہلے اپنے بھائی اور بہن کے درمیان رشتہ قائم کرانا چاہتے ہیں۔اس کے بارے میں کترینہ کیف کو بھی معلوم ہے۔اطلاعات ہیں کہ وکی کوشال کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے بھائی سنی کوشال کترینہ کیف، انکی بہن ایزابیلا کیف اور دیگر اہلخانہ سے مل کر ان کو جان لیں۔اس بارے میں کترینہ کیف کی رضامندی بھی شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف، ایزابیلا کیف، وکی کوشال اور سنی کوشال اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ایک دوسرے کو جاننا پہچاننا چاہتے ہیں اس لئے گزشتہ چند ماہ کے دوران چاروں شخصیات کو اکثر ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔37 سالہ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیلا کیف کی عمر 30سال ہے اور وہ بھی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فیصل آباد میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

Read Next

بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین گلوکار کمار سانو آج تک نیشنل ایوارڈ سے محروم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے