• جنوری 17, 2022

کترینہ کیف اور وکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی: بالی وڈ سپر سٹٓار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل بھارتی ریاست راجھستان میں آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جبکہ اداکار وکی کوشل 33برس کے ہیں۔ جوڑے نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق سٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ میں فروخت کر دیئے۔

یہی وجہ ہے کہ دونوں نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتی ہوئی ہے جبکہ مہمانوں سے شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر نہ لیک کرنے سے متعلق معاہدہ بھی کیا ہے۔

معاہدے میں یہ سرفہرست ہے کہ مہمان شادی میں کسی قسم کی ویڈیو یا تصویر نہیں بنا سکتے، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ ایک سکیورٹی ٹیم ہائر کی گئی ہے جو خصوصی نگرانی کرے گی کہ کوئی جوڑے یا تقریب کے کسی موقع کی ویڈیو یا تصویر نہ بنانے پائے، ورنہ مہمانوں کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Read Next

پنجگور:نواحی علاقے سے 5افراد کی لاشیں برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے