• دسمبر 5, 2021

کترینہ وکی کی محبت، ایوشمان نے تصدیق کر دی

اس وقت بالی ووڈ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں عروج پر ہیں، لیکن دونوں طرف سے ابھی تک اس رشتے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔

تاہم اب ان کے ساتھ اداکار ایوشمان کھرانہ نے دونوں کے رشتے کی تصدیق کر دی ہے، یوٹیوب پر انٹرویو کے دوران ایوشمان سے جب کترینہ کو ڈیٹ پر لے جانے کا سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ”کترینہ کی طرح ڈانس نہیں کر سکتا، مجھے اس بارے میں زیادہ نہیں پتہ پر ہاں وکی پنجابی ہے تو یقینا کترینہ کا کوئی پنجانی کنکٹ ضرور ہے”.

اس سے پہلے ہرش وردھن کپور نے بھی انٹرویو کے دوران اس رشتے کی تصدیق کی تھی، ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ایسا کون سا بالی ووڈ کا جوڑا ہے جن کے ایک ہونے کی خبر آپ کو سچی لگتی ہے، جس پر انیل کپور کے بیٹے نے کترینہ اور وکی کوشل کا نام لیا تھا۔

گزشتہ کئی دن سے بھارتی میڈیا پر کترینہ کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کا روکا دیوالی کے موقع پر ہوا، جس میں  دولہا اور دلہن سمیت ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

اور اب دونوں اداکار آئندہ ماہ دسمبر میں ریاست راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ان کی پوری فیملی شادی میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت: نئی دہلی میں فضائی آلودگی، تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنیکا اعلان

Read Next

سندھ ہائیکورٹ: شناختی کارڈ سے متعلق فیصلہ، گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اظہار مسرت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے