• نومبر 29, 2021

کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا: سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام

کراچی: دو روز قبل انتقال کر جانے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا۔ بی بی سی کی جانب سے سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے بیمار دوست نور الحسن کو بھیجا تھا۔

آڈیو پیغام میں سہیل اصغر کو اپنے بیمار دوست سے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ‘بیمار کی دُعا، بیمار کو لگتی ہے۔ سہیل اصغر نے کہا کہ ‘میرا رب بیٹھے بِٹھائے اپنی آزمائش بھیج دیتا ہے لیکن شکر الحمد اللہ کہ میرے رب نے کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑا، ہر آزمائش میں میرا ہاتھ تھام کر رکھا۔

سہیل اصغر نے کہا کہ ‘نہ جانے ہم ایسا کیا کر بیٹھے کہ اللہ تعالیٰ کو اتنے پیارے ہوگئے، کہتے ہیں کہ جو بندہ اللہ کو عزیز ہوتا ہے، آزمائش بھی اُسی کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا رب بہتر جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا، ہر ایک کیلئے اچھا سوچا اور اچھا چاہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

Read Next

کراچی: پرائمری سکول میں ایک ہفتے میں چوری کی تین وارداتیں، قیمتی سامان غائب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے