• اکتوبر 16, 2021

کاٹن کی رواں سیزن 38 لاکھ سے زائد بیلز تیار ہو چکیں، کاٹن جنرز فورم

کراچی: رواں سیزن میں تاحال کاٹن کی آمد گذشتہ سال کے مقابلے تقریبا دگنی ہوئی، کاٹن جنرز فورم کے مطابق 38 لاکھ سے زائد کاٹن بیلز تیار ہو چکی ہیں۔

روئی کی آمدن کے ساتھ ہی جننگ فیکٹریوں نے کام شروع کردیا، کاٹن جنرز فورم کے مطابق یکم اکتوبر تک 38 لاکھ 46 ہزار کاٹن بیلز تیار کی جا چکی ہیں جو گذشتہ سیزن کے اسی عرصے کے مقابلے میں دگںی ہے، گذشتہ سیزن میں اسی عرصے کے دوران 19 لاکھ 7 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئی تھیں۔

ٹیکسٹائل ملز نے 33 لاکھ کاٹن بیلز جبکہ برآمد کنندگان نے 3 ہزار 600 بیلز خریدی ہیں۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باعث رواں سیزن میں کاٹن کی پیداوار ایک کروڑ بیلز تک متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد وارداتیں، پولیس قابو پانے میں ناکام

Read Next

دوران تفتیش شاہ رخ خان کا بیٹا روپڑا،4سال سے منشیات لینے کا اعتراف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے