• اکتوبر 16, 2021

کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی

کراچی: کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی، جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی، تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

 مداحوں کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی نمازہ جنازہ ادائیگی کے انتظامات مکمل ہیں، عمر شریف کے ورثا سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہرممکن مدد کریں گے، عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں نمایاں رہے، پوری کوشش ہے ان کے اہل خانہ کو سہولیات دیں، عمر شریف کے نام سے کسی ادارے کو بھی منسوب کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور:ساندہ میں دل خراش واقعہ،باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق

Read Next

کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1212 نئے مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے