
لاہور: اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ فنکار کو کامیاب ہونے کیلئے کسی سہارے کی نہیں بلکہ اچھی پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔
حرا مانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکاری میں کامیابی کیلئے محنت کی اور ہمیشہ سوچ سمجھ کر کردار قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ظاہری شکل و صورت پلس پوائنٹ رکھتی ہے تاہم کردار ہی ہوتا ہے جو سالوں لوگوں کو دلوں میں یاد رہتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہا کہ میں انڈسٹری کی ایک واحد اداکارہ ہوں جو ماں بننے کے بعد ہیروئن بنی ہے اور میرے مداح میری پرفارمنس کی بنا پر مجھے بے حد پسند کر رہے ہیں۔
0 Reviews