• جنوری 19, 2022

کامران اکمل پی ایس ایل 7سے دستبردار ہوگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 7) سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈرافٹنگ تقریب میں کیٹگری میں تنزلی کے باعث پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب مجھے پلاٹینم سے گولڈ میں کیا تو مجھے تحفظات تھے، زلمی مینجمنٹ نے کہا اگلے سال آپ کی کیٹگری میں ترقی کریں گے ،سلور میں نوجوان کھلاڑیوں کو لینا چاہیے ،میرا نہیں خیال مجھے اس کیٹگری میں کھیلنا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عزت سے کرکٹ کھیلی ہے، پیسوں کی بات نہیں ،اللہ نے بہت دیا ہے ،بات عزت کی ہے، مجھے کوئی ترس کھا کر ٹیم میں نہ لے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب میں کامران اکمل کی تنزلی کرتے ہوئےانہیں سلور کیٹگری کے لئے منتخب کیا ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سرفراز احمد کی بیٹے عبد اللہ کے ہمراہ گانے کی ویڈیو وائرل

Read Next

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر، اگلے ماہ عہدہ سنبھالیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے