• ستمبر 30, 2022

کالاباغ ڈیم کامنصوبہ تربیلااورمنگلا سےبھی پراناہے

وفاقی وزیرمونس الہی نے کالا باغ ڈیم کے حق میں بات کرکے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلادی ہے۔

پاکستان میں کالاباغ ڈیم کا منصوبہ تربیلا اور منگلا سے بھی پرانا ہے۔ دریائے سندھ  پرضلع میانوالی میں یہ مجوزہ منصوبہ مختلف تنازعات کی زد میں رہا۔تین صوبوں کی اسمبلیاں اس کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔

نواز شریف اور پرویز مشرف نے اپنے ادوار حکومت میں اس ڈیم کی تعمیر کا اعلان تو کیا مگر عمل درآمد نہ کراسکے۔

چئیرمین پنجاب واٹر کونسل فاروق باجوہ نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جو حکومت بھی یہ منصوبہ شروع کرے گی اس کا کسان پر احسان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا فائدہ ہوگا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کالاباغ  ڈیم کے فوائد پاکستان کو 400سال  تک حاصل ہوتے رہیں گے۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت لانا ہوگا اور اس مقصد کے لئے کالا باغ ڈیم سمیت پانی کے بڑے ذخائر تعمیرکرنے کی ضرورت ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برازیل میں شدید بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

Read Next

محسن بیگ کی اہلیہ نے پولیس ایف آئی آر کو چیلنج کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔