• مئی 25, 2022

کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہو گا، عمران خان

اسلام آباد میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم میں وزیراعظم کا خطاب کہا، کالاباغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے، کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے، پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، جوگھبرائے ہوئے ہیں ان کو شجاعت حسین کی صحت کا خیال آج یاد آیا۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کی فیملی پر ہمارا اعتبار ہے ، ہم نے ماضی میں بدقسمتی سے زیادہ ڈیمز نہیں بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تیل مہنگا ہوتا ہےتو بجلی پر بھی اثر ہوتاہے، طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آ ج مسائل کا سامنا ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے چلنے کا سوچاہے، ہماری آباد ی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہورہےہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں ذرخیز زمینیں ہیں مگر پانی کی کمی کا سامناہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے، ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

Read Previous

وزیراعظم کا 18 ویں ترمیم اور پارلیمانی جمہوریت مخالف بیان قابل مذمت: شیری رحمان

Read Next

حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اسدالدین اویسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے