• اکتوبر 16, 2021

کاش ہم میں عقل آ جائے اور ہم دُنیا بچا لیں:ثمینہ پیرزادہ

لاہور: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے دُنیا کی موجودہ صورتحال پر لوگوں کیلاپروائی کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ کاش! ہم میں عقل آجائے اور ہم دُنیا کو بچا لیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ‘کورونا وائرس نے ہمیں تقسیم کردیا ہے لیکن پھر بھی ہم نے کورونا سے کچھ نہیں سیکھا۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ‘ہمیں دنیا میں امن لانے کیلئے تنازعات کو حل کرنے اور اس خوبصورت زمین کو سب کیلئے رہنے کا ایک بہتر مقام بنانے کی ضرورت ہے ۔

اُنہوں نے فلسطینی عوام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘جنگ بند کرو اور اس سیارے کو بچانے کیلئے امن والے لوگ سامنے آئیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘کاش! ہم میں عقل آجائے ، ہم انسانیت سے پیار کریں۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘ماسک پہن لو۔’

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سلمان خان کا کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

Read Next

کراچی: تلخ کلامی پر شوہر نے فائرنگ کر دی، بیوی جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے