• اکتوبر 16, 2021

کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا: نسیم شاہ افسردہ

لاہور:پی ایس ایل سے باہر ہونیوالے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو والدہ کی یاد ستانے لگی، ان کا کہنا ہے کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا۔

رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ دل برداشتہ ہوگئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا، وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے ، میں ہوں ناں۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا ، گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم آج سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے

Read Next

‘ویکسین لگوانا کورونا سے بچاؤ کا ذریعہ، حکومت کی منظور شدہ ویکسین محفوظ ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے