• اکتوبر 29, 2020

کابینہ ارکان نے جنسی درندوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وفاقی کابینہ کے اراکین نے جنسی درندوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں موٹر وے واقعہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا جنسی درندوں کو سخت اور فوری سزائیں دینا ہوں گی، اس وقت تمام جماعتوں کو مل کر قانون سازی کی ضرورت ہے۔  خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ موٹروے واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی یا ان کی کیسٹریشن ہونی چاہیے، لیکن ہم نے اس معاملے پر ڈسکس کیا تو بتایا گیا کہ یہ اقدام اٹھانے سے تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، زیادتی کے مجرم کی کیسٹریشن ہونی چاہیے، ایسے مجرم کی سرجری کر کے ناکارہ کر دینا چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موٹروے زیادتی کیس:ملزم شفقت 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

Read Next

ایس سی او رکن ممالک کا اجلاس، اجیت دوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے