• اپریل 11, 2021

کابل میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی سیکرٹری سمیت جاں بحق

کابل:افغانستان میں کابل کے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی سیکرٹری سمیت دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔

 

دھماکے میں گورنر کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی کسی گروپ نے ڈپٹی گورنر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی۔

کابل ہی میں ایک اور واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری، ایک لاکھ کاشتکاروں کا ہریانہ سرحد پر دھرنا

Read Next

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی، پلیئرز کل سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے