• اکتوبر 26, 2021

کابل میں آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا: ذبیح اللہ مجاہد

کابل: افغان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک اور مرکز کو تباہ کر دیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آپریشن میں اسلامی امارت کی فورسز کے خصوصی یونٹ نے حصہ لیا، افغان میڈیا کے مطابق کابل کے 17 ویں ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوران داعش کے جنگجو ؤں کو ہلاک کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران داعش کے مرکز کو بھی تباہ کر دیا، کابل ہی سے مختلف سنگین جرائم میں ملوث 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 03 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 220 روپے کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے