• ستمبر 19, 2021

کابل دھماکوں کی مذمت، حملہ آوروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، داعش کے دہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتے، مارے جانے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

واشنگٹن میں افغانستان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو زندگیاں کھو دیں وہ آزادی کی خدمت میں گئیں، ہم یہ حملہ نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے، ہم مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ افراد کے انخلا کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حملہ کس نے کرایا ابھی کچھ نہیں کہ سکتے، کابل دھماکوں میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے، اگر افغانستان میں اضافی فوجیوں کی ضرورت پڑی تو بھیجیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابل ائیرپورٹ کے باہر 3 دھماکے، 13 امریکی فوجیوں سمیت 73 افراد ہلاک

Read Next

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے