• اکتوبر 26, 2020

’کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں‘

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ کا کہنا ہےکہ کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور گرگش نے امریکی تھنک ٹینک سے آن لائن گفتگو میں کہا کہ کئی عرب ممالک ایسے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطوں میں ہیں اور مختلف مراحل میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو ایک بڑے اسٹریٹیجک بریک تھرو کی ضرورت ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں جو امن کے لیے ہوں گے۔ وزیر مملکت خارجہ کا کہنا تھا کہ اردن یا مصر کی طرح نہیں بلکہ یہ ایک بڑے امن کی طرف پیش قدمی ہے، ہم نے اسرائیل کے ساتھ جنگ نہیں لڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا کوئی بھی سفارتخانہ بیت المقدس کے بجائے تل ابیب میں ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Final decision to reopen educational institutes to be taken on Sept 7

Read Next

سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے