• نومبر 29, 2021

ڈی جی رینجرز سندھ کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا دورہ

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں نوجوان طلباء کو قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول ، انتظامیہ اور طلبا نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں صحت مندانہ رجحانات کے فروغ کے لیے مثبت معاشرتی رویوں کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طب کا شعبہ نہایت مقدس ہے اور اس سے وابستہ افراد کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ کابینہ کا گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

Read Next

فاسٹ باولر محمد عامر کورونا وائرس کا شکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے