• جون 24, 2021

ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل

پشاور: خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیے جائیں گے، ڈی آئی خان اورایبٹ آباد میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا۔ شہری کہتے ہیں بے روزگاری کے خاتمے کےلیےمزید اقدامات اٹھائے جائیں۔

خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں اسپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں گے، صوبائی حکومت نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت کے نئے منصوبے کے تحت مختلف اضلاع میں نئے اکنامک اسٹیٹ کی بحالی و تعمیر کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، صوبے کے گیارہ اضلاع میں 200 ملین روپے سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔

صوبے میں اکنامک زونزکے قیام کو شہریوں نے بھی سراہا، ان کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔ خیبرپختونخوا میں دو سالوں کے دوران 59 نئے صنعتی یونٹ کو شامل کیا گیا جبکہ 47 ناکارہ اور بند یونٹس کو چالو کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل 6 کی تیاریاں، سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی چلے گئے

Read Next

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا انتخاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے