• جنوری 27, 2021

ڈی آر ایس، سوئچ ہٹ کیلئے قانون میں تبدیلی کی ضرورت: رمیز راجہ

اسلام آباد:  سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ سوئچ ہٹ اور ڈی آر ایس سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ جب کوئی بلے باز یہ سوئچ ہٹ شارٹ کھیلتا ہے تو مجھے مزہ آتا ہے۔ شائقین ایسی چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ اس شارٹ کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔ ڈی آر ایس کیلئے صرف کپتان کے بجائے وکٹ کیپر اور باؤلر کو بھی اجازت دینی چاہیے کہ وہ ڈی آر ایس آپشن کا استعمال کر سکیں۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کو پی سی بی اور شائقین کرکٹ کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدتوں سے کوشش ہو رہی تھی کہ کوئی بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ پی سی بی نے اس سال انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کے میچز کا ایس او پیز کو سامنے رکھ کر کامیاب انعقاد کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔ بڑی ٹیموں کے پاکستان آکر کھیلنے سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور نئے ٹیلنٹ کا امتحان ہوگا۔ دنیائے کرکٹ کے لئے یہ ایک معمولی بات ہوگی مگر پاکستان کرکٹ کے لئے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان، ٹیلر جگہ بنانے میں ناکام

Read Next

میشا شفیع، علی ظفر کیس: دورانِ جرح عفت عمر کی طبیعت بگڑ گئی، سماعت ملتوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے