• ستمبر 18, 2021

ڈیوٹی میں کمی کے باوجودسیمنٹ ایک سال میں 20 فیصد مہنگا

اسلام آباد:  فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے باوجود ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 20.09 فیصد اضافہ ہوا ہے ، سیمنٹ مہنگا ہونے سے تعمیراتی لاگت بڑھنے کے باعث متوسط طبقے کی گھر بنانے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست 2020 سے لے کر 5 اگست 2021 کے دوران اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی قیمت 553 سے بڑھ کر 667 روپے ، راولپنڈی میں 552 سے بڑھ کر664 روپے، سیالکوٹ میں 525 سے بڑھ کر 670 روپے ، لاہور میں 530 سے بڑھ کر 680 روپے ، فیصل آباد میں 505 سے بڑھ کر 650 روپے ، سرگودھا میں 530 سے بڑھ کر 665 روپے ، ملتان میں 517 سے بڑھ کر 667 روپے ، بہاولپور میں 520 سے بڑھ کر 670 روپےہو گئی ہے۔

کراچی میں سیمنٹ کی قیمت 675 سے بڑھ کر 695 روپے، حیدر آباد میں 600 سے بڑھ کر 690 روپے، سکھر میں 600 سے بڑھ کر 650 روپے ، لاڑکانہ میں 610 سے بڑھ کر 637 روپے ، پشاور میں 500 سے بڑھ کر 660 روپے اور کوئٹہ میں 570 سے بڑھ کر 700 روپے ہوگئی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گرین لائن بس منصوبہ: گورنر سندھ نے کراچی کے باسیوں کیلئے اچھی خبر سنا دی

Read Next

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے