• دسمبر 1, 2021

ڈینگی کے شکار شمعون عباسی کی حالت خطرے سے باہر

کراچی: فلمساز اور اداکار شمعون عباسی کی طبیعت ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث ناساز ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق شمعون عباسی نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی، بعد ازاں انہوں نے اپنی طبیعت کی خرابی سے متعلق بتایا کہ وہ موذی مرض ڈینگی کا شکار ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد میری حالت خطرے سے باہر ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے مجھ پر بہت برا حملہ کیا، جس کے بعد میرے جسم میں وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی اور تیز بخار کے باعث اپنے جسم کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں صحت یاب ہو گیا ہوں اور ہسپتال سے گھر جا سکتا ہوں مگر ادویات جاری رکھنا ہوں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ عدالت میں پیش، سماعت 12 نومبر تک ملتوی

Read Next

پشاور: چینی نے پٹرول کے نرخوں کو مات دیدی، 150 روپے کلو قیمت پر فروخت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے