• جنوری 28, 2022

ڈینگی سے متاثرہ مزید دو افراد کا انتقال ہو گیا

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ مزید دو افراد نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ہے۔ دونوں افراد کا انتقال گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا ہے۔

 سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعداد و شمار کے تحت صوبے میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ تین افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق جن دو افراد کا ڈینگی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں انتقال ہوا ہے ان میں سے ایک ضلع جنوبی اور دوسرا ضلع غربی کا رہائشی تھا۔

 حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ماہ رواں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 441 ہو چکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خبردار! دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ

Read Next

Headlines | 15 December 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے