• اکتوبر 24, 2020

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوا جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر عہدے کیلئے چن لیا

۔واشنگٹن: ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کیلئے چن لیا، خاتون سینیٹر سینیٹ کیلئے پہلی جنوبی ایشیائی اور افریقی امیدوار ہوں گی۔ جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کی امیدوار کے لیے نامزد کردیا، توثیق پارٹی کنونشن میں کی جائے گی، کیلی فورنیا سے خاتون سینیٹر نائب صدر کیلئے پہلی افریقی امیدوار ہوں گی جبکہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی امیدوار بھی ہوں گی۔ کملا دیوی ہیرس کے والد کا تعلق جمیکا جبکہ والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا، سابق صدر براک اوباما نے نامزدگی کو اچھا فیصلہ قرار دیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا دیوی ہیرس کو سینیٹ میں سب سے ہولناک ممبر قرار دیا۔ کہتے ہیں حیرت ہوئی خراب کارکردگی کے باوجود ان کا انتخاب کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020 سمیت5 قوانین منظور کرلیے

Read Next

کیپٹن (ر) صفدر کی اندراج مقدمہ کیلئے درخواست، سیشن عدالت کا پولیس کو نوٹس جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے