• ستمبر 27, 2022

ڈیلیٹ میسجز دوبارہ حاصل کیسے کئے جائیں؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر کی آزمائش

لاہور: دنیا کی سب س بڑی پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہیں اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس میں جاری عسکری نمائش، روبوٹک کتا پیش

Read Next

جدہ:ہیوی ویٹ باکسنگ کا تگڑا رنگ تیار، انتھونی اور اولکزینڈر اوسک میں جوڑ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔