• مئی 26, 2022

ڈیجیٹل دنیا میں مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا: عثمان بزدار

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔

مادری زبان کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہاکہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔ مادری زبان کو ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

Read Previous

حکومت کے ساڑھے تین سال عوام پر بھاری، آٹے کا 20 کلو تھیلا 393 روپے مہنگا ہوا

Read Next

کوہلی کی سنچری پاکستان میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستانی مداح کی خواہش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔