• جنوری 20, 2022

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لڑکھڑا گئی

ڈھاکا: ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈکلیئر کر دی، بابراعظم، اظہرعلی، رضوان اور فوا د عالم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے 6 وکٹیں ساجد علی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔

بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کو ساجد خان نے آؤٹ کیا جب کہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔ تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔
خیال رہے‏ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Tharra Siasat | Ahmed lateef | A1 Tv | 07 December 2021

Read Next

رابی پیرزادہ کی ریسٹورنٹ میں ماہر باورچی کی طرح کوکنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے