• جولائی 6, 2022

ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلا دیش کی فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

ڈھاکا: ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش پاکستان کے خلاف فالو آن کا شکار، میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلا دیشی اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ نجم الحسن اور شادمان 13 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں بنگلا بلے باز شکیب الحسن اور تیج الاسلام نے 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے آج اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی باولرز نے آج بھی حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد حسن نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے  بازوں کو آؤٹ کر کے  بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فرائض ادا کرتے رہیں گے: چیف الیکشن کمشنر

Read Next

دین کے نام پر ظلم کرنیوالوں کو نہیں چھوڑینگے: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔