• اپریل 18, 2021

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کون؟ وزیراعظم سینیٹرز سے مشورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت کے لئے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو آج بلالیا۔ عمران خان کی زیر صدارت بیٹھک میں مشترکہ فیصلے ہوں گے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اتحادیوں نے ڈپٹی چئیرمین کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا۔ جی ڈی اے نے ملاقات میں شرکت نہیں کی تاہم وزیر اعظم نے ان سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈسکہ الیکشن کا تفصیلی فیصلہ جاری

Read Next

آرمی چیف کا دورہ بحرین، کمانڈر نیشنل گارڈ اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے